شوبز کی وجہ سے تعلیم ادھوری چھوڑنے والی بھارتی سٹارز

معروف بالی ووڈ اداکار انیل کپور کی اداکارہ بیٹی سونم کپور نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ انہیں زندگی میں ایک بات کا ہمیشہ افسوس رہے گا کہ وہ گریجویشن نہ کرسکیں، تاہم 32 سالہ سونم کپور کو یہ یقین ضرور ہے کہ وہ ایک نہ ایک دن گریجویشن ضرور کرلیں گی۔ مگر بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ صرف سونم ہی نہیں دنیا کی بڑی بڑی جانی پہنچانی شوبز شخصیات اتنی کامیابی حاصل کرنے کے باجود گریجویشن کرنے میں ناکام رہیں۔
SEI 45657761 06a2 e1589542972388سلمان خان نے اپنی ابتدائی تعلیم باندرہ کے مختلف اسکولوں سے حاصل کی، تاہم نیشنل کالج میں داخلہ لینے کے بعد انہوں نے کالج چھوڑ دیا اور شوبز کی دنیا میں داخل ہو گئے اور خوب نام کمایا۔ تاہم وہ گریجویشن نہ کرسکے۔
اimages 1589371794106 Salman Khanسی طرح عامر خان نے 12 جماعتوں تک تعلیم نارسی مون جی کالج ممبئی سے حاصل کی، تاہم اس کے بعد انہوں نے تعلیمی سلسلے کو چھوڑنے کا فیصلہ کیا اور اپنے چچا ناصر حسین کے ساتھ کام پر لگ گئے۔ بعد ازاں انہیں فلمی دنیا میں اتنی کامیابیاں ملیں کے پیچھے مڑ کر نہ دیکھا اور گریجویشن بھی ادھوری رہ گئی۔
Aamir Khanراجیش کھنہ اور ڈمپل کباڈیہ کے داماد اکشے کمار نے بھی کالج میں داخلہ تو لیا، تاہم مارشل آرٹس کی محبت میں وہ کالج کی تعلیم ادھوری چھوڑ گئے۔ بعد ازاں وہ فلمی دنیا کی طرف آ گئے اور یوں گریجویشن ادھوری رہ گئی۔
akshaykumar 2 1585659002بالی ووڈ اداکارہ دیپیکا پاڈوکون نے ابتدائی تعلیم بینگلور کے صوفیہ ہائی اسکول سے حاصل کی، جب کہ کالج کا آغاز ماونٹ کارمل کالج سے کیا۔ بعد ازاں انہوں نے اندرا گاندھی نیشنل اوپن یونیورسٹی میں سوشیالوجی میں گریجویشن کیلئے داخلہ تو لیا، تاہم فلمی دنیا میں آنے کے بعد ان کی مصروفیات اتنی زیادہ ہو گئی کہ پھر پیچھے مڑ کر نہ دیکھا
اور ان کی گریجویشن بھی ادھوری رہ گئی۔
deepika padukone e1589543020478اداکار رنبھیر کپور کی بیٹی کرشمہ کپور نے 16 سال کی عمر سے فلم نگری میں قدم رکھا۔ تاہم وہ شروع سے ہی پڑھائی کی بجائے اداکاری پر زیادہ توجہ دیتی تھیں اور اداکاری پر توجہ مرکوز رکھنے کیلئے ہی انہوں نے تعلیم کو خیر آباد کہہ دیا۔
karisma kapoor in payal khandwala 2ایشوریہ رائے اپنے تعلیمی کریئر میں بہترین سٹوڈنٹ تھیں اور ہمیشہ 90 فیصد نمبر حاصل کیے، انہیں آرکیٹیکٹ بننے کا شوق تھا، جس کیلئے انہوں نے راہیجا کالج آرٹس میں داخلہ بھی لیا تاہم اس خواب کو پورا کرنے میں ناکام رہیں۔ وہ شوبز میں کیا داخل ہوئیں پڑھائی کے لیے وقت ہی نہیں بچا۔ یوں وہ اپنی گریجویشن بھی مکمل نہ کرسکیں ۔
aishwarya afp e1589543049680

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button