شکار کا موسم ہے ،شیر کا شکاراب بلے سے نہیں تیر سے ہوگا

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ شکار کا موسم ہے اور شیر کا شکار بلے سے نہیں تیر سے ہوگا، یہ الیکشن ایسے لڑنا ہے جیسے زندگی اور موت کا مسئلہ ہو۔
بہاولپور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی پی نے کہا کہ کارکن اپنے ساتھیوں کو بتائیں کہ پیپلز پارٹی ہی وہ جماعت ہے جو ن لیگ کو ہرا سکتی ہے، جب آپ شیر کے شکار کے لیے نکلتے ہیں تو بلا نہیں تیر ہی کام آتا ہے۔
بلاول کا کہنا تھا کہ ہمارا مقابلہ کسی سیاسی جماعت سے نہیں ، بےروزگاری، غربت اور مہنگائی سے ہے، مزدوروں اورکسانوں کےلیے بے نظیر کارڈ لے کر آئیں گے، کسان کارڈ کے ذریعے انشورنس پالیسی بھی لے کرآئیں گے، نوجوانوں کے لیے یوتھ پروگرام لےکر آرہاہوں، انہیں مالی مدد اور روزگار دیں گے۔

Back to top button