شہباز شریف ظالم آدمی ہے، بھائی کو بھی معاف نہیں کیا

 پی ٹی آئی کے سینئر رہنما پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف ایک ظالم آدمی ہیں جنھوں نے اپنے بھائی کو بھی معاف نہیں کیا،اسلام آباد میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز الہٰی نے کہا کہ یہ آئے تھے لاڈلہ بننے۔ شہباز شریف بڑا ظالم آدمی ہے اس نےبھائی کو بھی معاف نہیں کیا۔پرویز الہٰی کا مزید کہنا تھا کہ جب تک ہماری سیٹیں پوری نہیں کی جاتیں کسی سے بات نہیں ہوگی، بات چیت میں کوئی ہرج نہیں لیکن پہلے چھینی گئی سیٹیں واپس کی جائیں، یہ سارے گھبرائے ہوئے لوگ ہیں، ان کو اب عمران خان کی صلاحیت کا پتا چلا ہے، پہلا الیکشن ہے جس میں کسی کا ایک پیسہ نہیں لگا۔اس سے قبل انسداد دہشتگردی عدالت نے جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں چوہدری پرویز الہٰی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کردی۔

Back to top button