شہباز گل کی ضمانت منسوخی کیلئے عدالت اعظمیٰ سے رجوع

سٹی مجسٹریٹ نے سابق وزیراعظم عمران خان کے پرنسپل سیکرٹری شہباز گل کی ضمانت منسوخی کیلئے عدالت اعظمیٰ سے رجوع کر لیا ہے۔

یہ درخواست اسلام آباد سٹی مجسٹریٹ نے دائر کی جس میں مجسٹریٹ نے موقف اختیار کیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے حقائق کا درست جائزہ نہیں، شہباز گل پر ریاست سے غداری کا الزام ہے۔

درخواست گزار مجسٹریٹ نے مزید کہا ہے کہ شہباز گل نے بغاوت پر اکسانے کی کوشش کی، سپریم کورٹ شہباز گل کی ضمانت کے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دے۔

Back to top button