شہریوں کیلئے خوشخبری،100یونٹ تک صارفین کو مفت بجلی ملے گی

شہریوں کیلئے خوشخبری آ گئی اب  سندھ میں 100یونٹ استعمال کرنیوالے صارفین کو مفت بجلی ملے گی۔

وزیر توانائی سندھ ناصر حسین شاہ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ 100 یونٹ تک کے صارفین کو مفت بجلی دینے کا پلان تیار ہوگیا ہے جس کے تحت پہلے مرحلے میں سولر پارک اور منی گرڈ اسٹیشن سے عوام کو 100 یونٹ مفت بجلی فراہم کی جائے گی۔ سندھ حکومت نے نئے مسالی سال کے بجٹ میں سولر انرجی اور منی گرڈ کے لئے رقم مختص کردی ہے۔ سندھ بجٹ میں سولر انرجی کیلئے ابتدائی طور پر 5 ارب روپے مختص کی جائے گی۔

ناصرحسین شاہ کاکہنا تھا کہ بجٹ میں سولر پینل انتہائی رعایتی قیمت پر دینے کی اسکیم بھی لارہے ہیں۔ غریب اور متوسط طبقے کو 2 لاکھ سولر پینلز دیئے جائیں گے، سولر پینلز کی قیمت کا 80 فیصد حکومت جبکہ صرف 20 فیصد عوام سے لیا جائے گا۔ سندھ میں 5 لاکھ ایسے گھر ہیں جہاں سرے سے بجلی کی سہولت موجود ہی نہیں ہے، کراچی سمیت سندھ میں سولر پارک اور منی گرڈ اسٹیشن لگائے جائیں گے۔

Back to top button