شہزاد اکبر کا عہدہ تبدیل، وزیر اعظم کے مشیر مقرر

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر کا عہدہ تبدیل کرکے انہیں عمران خان کا مشیر برائے داخلہ و احتساب مقرر کردیا گیا۔
کابینہ سیکریٹریٹ سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صدر مملکت نے وزیر اعظم کی ایڈوائس پر مرزا شہزاد اکبر کو عمران خان کا مشیر برائے احتساب اور داخلہ امور مقرر کیا ہے۔اس سے قبل وہ معاون خصوصی برائے احتساب اور داخلہ امور اپنے فرائض انجام دے رہے تھے۔کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق شہزاد اکبر کا درجہ وفاقی وزیر کے برابر ہوگا۔
اس کے علاوہ ملک امین اسلم کو وزیر اعظم کا معاون خصوصی برائے موسمیاتی تبدیلی مقرر کردیا گیا ہے اور ان کا عہدہ بھی وفاقی وزیر کے برابر ہو گا۔نوٹیفکیشن میں ملک امین اسلم کو فوری طور پر عہدہ سنبھالنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اس سے قبل ملک امین اسلم وزیراعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی تھے۔
وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گِل نے ٹوئٹ کے ذریعے کابینہ میں اس تبدیلی کی تصدیق کی۔ واضح رہے کہ قانونی طور پر وزیر اعظم کے مشیر کا عہدہ وفاقی وزیر اور معاون خصوصی کا وزیر مملکت کے برابر ہوتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button