شیخ رشید اور شیخ راشد شفیق کی عبوری ضمانتوں میں 4 جنوری تک توسیع

انسدادِ دہشت گردی عدالت راولپنڈی ڈویژن نے شیخ رشید اور شیخ راشد شفیق کی عبوری ضمانتوں میں 4 جنوری تک توسیع کردی

۔9 مئی کے مقدمات کی سماعت کے موقع پر سابق وفاقی وزیر شیخ رشید اپنے وکیل سردار عبدالرازق خان کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔کیس کی سماعت انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے کی۔ کیسز کا مکمل ریکارڈ پیش نہ کرنے پر عدالت نے برہمی کا اظہار بھی کیا۔
سرکاری پراسیکیوٹر نے کہا کہ تفتیش جاری ہے مزید موقع دیا جائے۔

Back to top button