شیخ رشید اور شیخ راشد کے کاغذات نامزدگی منظور

سابق وزیرداخلہ و سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید اور شیخ راشد کے کاغذات نامزدگی منظور ہوگئے۔
سابق وزیرداخلہ و سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا ہے کہ میں سابقہ حکمران اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے خلاف عوام میں جاؤں گا، تمام مدمقابل میرے لیے قابل احترام ہیں ۔ آج حلقہ 56میں میرے اور راشد شفیق کے کاغذات منظور ہوگئے ہیں، میں پی ڈی ایم کے خلاف عوام میں جاؤں گا۔ 17بار وزیر رہا ہوں، کرپشن کا کوئی چارج نہیں لگا، میں ایک ماہ کیلئے الیکشن مہم چلاؤں گا، 6فروری کو صرف ایک جلسہ کروں گا، اس الیکشن میں جو مقابل ہیں وہ سارے قابل احترام ہیں۔
