شیخ رشید کی وگ اتارنے والے کو 50 ہزار روپے کا انعام ملے گا

مسلم لیگ ن کے رہنما اور وزیر اعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی حنیف عباسی نے اعلان کیا ہے کہ شیخ رشید کی وگ اتارنے والے کو50 ہزار روپے کا انعام دوں گا۔
حنیف عباسی نے راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاعمران خان کے ایما پرمسجد نبوی کےافسوس ناک واقعےکی منصوبہ بندی کی گئی، بدترین دشمن کے سامنے بھی مسجد میں کوئی بات نہیں کرتا، مسجد نبوی کے واقعہ کی پلاننگ عمران خان اور شیخ رشید نےکی، شیخ رشید کا بھتیجا بھی پلاننگ شامل رہا۔
ان کاتھا کہ شیخ رشید سیاسی مقابلہ کریں، جس حلقے سے شیخ رشید الیکشن لڑیں گے وہاں سے میں بھی لڑوں گا اور مقابلہ کروں گا، یہ جہاں جائیں گے انہیں انڈے اور ٹماٹر پڑیں گے، شیخ رشید کی وگ اتار کر لانے والےکو 50 ہزار روپے انعام دوں گا۔
حنیف عباسی نے کہا مسجد نبوی میں مریم اورنگزیب، شازین بگٹی کو گالیاں دی گئیں، ان سب لوگوں کیخلاف مقدمہ درج کرکےگرفتار کرنا چاہیے، یہ نواز شریف یا شہباز شریف کی نہیں، مدینہ کے تقدس کی بات ہے، اس فعل میں شامل افراد کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہیے۔

Back to top button