شیخ مجیب کی ویڈیو: ایف آئی اے کا عمران خان کیخلاف انکوائری کا فیصلہ

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی شیخ مجیب بننے کی خواہش الٹی پڑ گئی، ایف آئی اے نے عمران خان کیخلاف ایک اور انکوائری کا فیصلہ کر لیا۔

سابق وزیر اعظم عمران خان کے آفیشل ایکس ہینڈل سے شیخ مجیب الرحمان کی پروپیگنڈا ویڈیو اپ لوڈ کرنے پر ایف آئی اے سائبر کرائم وِنگ نے  انکوائری شروع کر دی ہے، ایف آئی اے سائبر کرائم حکام دوران انکوائری متعلقہ لوگوں سے باز پرس کرینگے کہ عمران خان کی جیل میں موجودگی کے دوران ان کا آفیشل ہینڈل کس نے اور کیوں استعمال کیا اور کیا پراپیگنڈا ویڈیو شئیر کرنے کی عمران خان نے ہدایات دی تھیں؟

خیال رہے کہ 26 مئی کو عمران خان آفیشل ایکس ہینڈل سے شیخ مجیب الرحمان کے نام پر ایک من گھڑت اور پروپیگنڈا ویڈیو ٹویٹ کی گئی تھی جبکہ بانی پی ٹی آئی اِس وقت خود اڈیالہ جیل میں قید ہے جبکہ انکا آفیشل ہینڈل پروپیگنڈا ویڈیو اپ لوڈ کے لئے استعمال کیا گیا ہے۔ایف آئی اے سائبر وِنگ پی ٹی آئی کے چار لوگوں سے اِس معاملے پر بات چیت کرے گا،ایف آئی اے کی ٹیم اِس معاملے پر عمران خان، بیرسٹر گوہر خان، عمر ایوب اور ر ئوف حسن سے بات چیت کرے گی۔ایف آئی ٹیم اِس بات کا تعین کرے گی کہ ویڈیو ٹویٹ عمران خان نے خود کیا یا انکی اجازت سے کیا گیا۔یہ بھی دیکھا جائے گا کہ پاکستان مخالف پروپیگنڈا ویڈیو کس نے بنائی اور کس نے چلائی۔تاہم اگر انکوائری کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ اکاؤنٹ ہولڈر کی طرف سے یا اس کی ہدایات پر ایسا کیا گیا ہے تو انکے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی،اگر ایسا ان کی طرف سے نہیں ہوا تو انہیں اپنا ایکس اکا ئو نٹ غیر قانونی طور پر استعمال ہونے پر اپنا ایکس اکا ؤ نٹ بند کرنے کے لئے تحریری درخواست دینی پڑے گی۔

اس حوالے سے ایف آئی اے سائبر ونگ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق انکوائری کا فیصلہ گزشتہ دنوں عمران خان کے آفیشل ایکس ہینڈل سے شیخ مجیب الرحمان کی پروپیگنڈا ویڈیو اپ لوڈ کرنے پر کیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق 26 مئی کو بانی پی ٹی آئی کے ایکس ہینڈل سے شیخ مجیب الرحمان کے نام پر ویڈیو پوسٹ کی گئی۔

 

Back to top button