شیخ وقاص اکرم چیئرمین پی اے سی کی نامزدگی سے لاعلم نکلے

شیخ وقاص اکرم نے  پبلک اکاونٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ کی نامزدگی سے لاعلمی کااظہار کردیا۔

رہنما تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم کاکہنا ہے کہ مجھے  کسی نے نہیں بتایا کہ میں بپلک اکاونٹس کمیٹی کا چیئرمین ہوں۔شیرافضل مروت جو کہہ رہے ہیں ان سے پوچھا جائے مجھےعلم نہیں ۔جومجھے پارٹی بتائی گے تووہی کرونگا۔ہم  تحریک کیلئے آئے ہیں عہدوں کیلئے نہیں ۔

واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے چیئرمین پی اے سی کیلئے  شیرافضل مروت کی جگہ شیخ وقاص اکرم کے نام کی منظوری دی تھی ۔

Back to top button