شیریں مزاری دھمکی آمیز خط کے جملے سامنے لے آئیں

پی ٹی آئی کی مرکزی رہنما اور سابق وزیر شیریں مزاری نے ایک بار پھر عمران خان کی حکومت گرانے میں بیرونی سازش کا دعویٰ کر دیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں شیریں مزاری کو ایک انٹرویو کے دوران مبینہ امریکی مراسلے سے متعلق گفتگو کرتے سنا جا سکتا ہے، شیریں مزاری کے مطابق سائفر میں درج ہے کہ
If prime minister Imran Khan is not removed, he will become isolated with the US and we will have to take the issue head on.
اس جملے کی وضاحت میں شیریں مزاری نے سوال اٹھایا کہ اب یہ دھمکی نہیں ہے ایک جمہوری طور پر منختب حکومت کو ہٹانے کی تو اور کیا ہے کہ اگر عمران خان کو نہیں ہٹایا گیا تو ہم خود ایکشن لیں گے، شیریں مزاری نے سائفر سے متعلق مزید بتایا کہ
However, if the vote of no confidence succeeds, all will be forgiven.
اس بارے میں شیریں مزاری نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ یعنی انہیں پہلے سے پتہ تھا کون سی حکومت آئے گی ان کی کیا پالیسیز ہوں گی اور معافی کس چیز کی؟ سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا یہ سائفر واضح کرتا ہے کہ امریکا نے دباؤ ڈالا اور سوال اٹھتا ہے کہ اس وقت وزیراعظم تو عمران خان تھے تو یہ پیغام کس کو بھیج رہے تھے؟

Back to top button