شیریں مزاری کی صاحبزادی ایمان مزاری رشتہ ازدواج میں منسلک
شیریں مزاری کی صاحبزدی اور معروف وکیل اور انسانی حقوق کی کارکن ایمان مزاری رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔
ایمان مزاری نے اپنے دیرینہ دوست عبدالہادی سے شادی کی خبر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر دی، انہوں نے اپنے دلہے کے ساتھ تصویر پوسٹ کرتے ہوئے انگوٹھی، دل اور نظر والے ایموجی کا استعمال کیا۔سفید ساڑھی میں ملبوس ایمان مزاری نے ہاتھوں میں گجرے پہن رکھے ہیں جبکہ ان کے دلہے عبدالہادی نے وائٹ شلوار قمیض کیساتھ آف وائٹ ویسٹ کوٹ اور ساتھ کلاہ پہن رکھا ہے۔