شیریں مزاری کی گرفتاری پر خوشی نہیں ہوئی

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری کی گرفتاری پر خوشی نہیں ہوئی۔

لاہور جاتی امرا میں ن لیگ کی سوشل میڈیا ٹیم سے خطاب کرتے ہوئے انکا کہنا تھا شیریں مزاری کی گرفتاری کا سن کر خوشی نہیں ہوئی، سنا ہے ان پر بزدار حکومت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا اوران پرسرکاری زمین پر قبضےکا الزام ہے، انہیں الزامات کا جواب دینا چاہیے اور اپنے اوپرعائد الزامات کوغلط ثابت کرنا چاہیے۔

انہوں نےکہاشیریں مزاری پر جو الزامات لگے ہیں انہیں ان کا سامنا کرنا چاہیے، میں یقین دلاتی ہوں کہ اگر آپ باعزت بری ہوئیں تو میں آپ کے ساتھ کھڑی ہوں گی، شیریں مزاری وزیراعظم سے بڑی تو نہیں، شہباز شریف وزیراعظم اور حمزہ وزیراعلیٰ ہوتے ہوئے عدالت میں پیش ہوئے، اگر نواز شریف اپنی بے گناہ بیٹی کے ساتھ سیکڑوں پیشیاں بھگت سکتے ہیں تو شیریں مزاری کیوں نہیں، تحقیقات ہونی چاہئیں تا کہ پتا چلےکہ آپ نے کیا کیا ہے۔

مریم نواز کا کہنا تھافارن فنڈنگ کا معاملہ کئی برسوں سے لٹک رہا ہے، یہی معاملہ نوازشریف پر ہوتا تو ان کی پارٹی صفحہ ہستی سےمٹ گئی ہوتی،فارن فنڈنگ کیس میں بڑے بڑے ثبوت آ چکے ہیں، یہ کوئی طریقہ نہیں آپ کے دل میں جو آئے ، آپ وہ کریں، نواز شریف اس مٹی کابیٹا ہے، اس نے وطن عزیز کی سلامتی پر کبھی آنچ نہیں آنے دی، اگر اداروں پر کبھی تنقید کی تو تعمیری تنقید کی، نواز شریف سسٹم کا نہیں عوام کا لاڈلا ہے۔

Back to top button