شیریں مزاری گرفتاری پر انکوائری کمیشن کی رپورٹ طلب

اسلام آباد ہائیکورٹ میں شیریں مزاری کی اینٹی کرپشن پنجاب کی جانب سے گرفتاری کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی۔عدالت نے آئندہ سماعت پر شیریں مزاری گرفتاری پر انکوائری کمیشن کی رپورٹ طلب کرلی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اخترکیانی نے کیس کی ساعت کی۔

جسٹس محسن اخترکیانی نے ریمارکس دیئے کہ انکوائری کمیشن رپورٹ دیکھے بغیر میں درخواست نمٹانہیں سکتا۔ اسسٹنٹ اٹارنی جنرل عثمان گھمن کوانکوائری کمیشن رپورٹ عدالت میں جمع کرانے کی ہدایت کردی۔عدالت نے کیس کی سماعت جنوری کے پہلے ہفتے تک ملتوی کردی۔

Back to top button