شیر افضل کو بہت سمجھایا پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی نہ کرے

سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سعودی وفد کے دورہ کے موقع پر شیر افضل مروت نے متنازع بیان دیا۔

اڈیالہ جیل میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ شیر افضل مروت نے پارٹی کےلیے بہت کام کیے تاہم سیاسی جماعت میں دائرے کے اندر رہ کر کام کرنا ہوتا ہے، شیر افضل مروت کو بہت بار سمجھایا پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی نہ کرے۔ لیکن وہ ہر دوسرے دن کسی نہ کسی پارٹی لیڈر پر چڑھائی کر دیتا تھا، شیر افضل مروت کو سمجھایا کہ جنگ باہر والوں سے ہوتی ہے پارٹی میں لڑائی نہیں ہوتی۔

شیر افضل مروت سے متعلق ان کا مزید کہنا تھا کہ سعودی وفد کے دورہ کے موقع پر شیر افضل نے متنازع بیان دیا جب کہ محمد بن سلمان نے میرے کہنے پر 2 مرتبہ اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کانفرنس کروائی تھی۔

بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ شیر افضل مروت اب بھی پارٹی پالیسی کے مطابق چلتے ہیں تو کوئی مسئلہ نہیں، شیر افضل کو نوٹس جاری کیا ہے جواب دیں گے تو ٹھیک ہے، کوئی پارٹی ڈسپلن میں رہے تو ٹھیک، خلاف ورزی کرے تو پورس کا ہاتھی بن جاتا ہے۔

Back to top button