صارفین کے ڈیٹا کو محفوظ بنانے کیلئے آئی فون کی نئی ایپ متعارف

ٹیکنالوجی جائنٹ کمپنی آئی فون نے صارفین کے ڈیٹا کو محفوظ بنانے کے لیے نئی ایپ متعارف کروا دی ہے، نئی آئی فون اپ ڈیٹ آئی او ایس 17.3 جاری کر دی۔گزشتہ مہینوں میں صارفین کی جانب سے یہ شکایات سامنے آ رہی تھیں کہ ہیکرز لوگوں کے آئی فون کی ڈیوائس میں آئی فون پاس کوڈ سے داخل ہو کر چوریاں کر رہے ہیں۔ پاس کوڈ فون کے کئی معاملات تک رسائی دیتا ہے جس میں فون کے مالک کے آئی کلاؤڈ اکاؤنٹ کے پاسورڈ کو تبدیل کرنے کی صلاحیت بھی شامل ہے۔ اس سے گزرنے کے بعد ہیکر کو آئی فون صارف کے مکمل ڈیجیٹل معاملات تک رسائی حاصل ہوجاتی ہے، جس میں صارف کے دیگر پاسورڈز کے متعلق معلومات اور ان کے رقوم کی ادائیگیوں کے معاملات شامل ہیں۔ ایک بار پاسورڈ تبدیل کر دیے جائیں تو صارف کو اپنا آئی فون یا اکاؤنٹ واپس ملنے نا ممکن ہوجاتے ہیں۔

Back to top button