صبا فیصل کے الزامات پر بہو نیہا نے خاموشی توڑ دی

اداکارہ صبا فیصل کی فیملی میں لڑائی جھگڑے اس حد تک بڑھ گئے تھے کہ انہیں سارے کام چھوڑ کر اپنا ایک وضاحتی ویڈیو بیان بنا کر سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنا پڑا۔ اس پیغام میں وہ اپنے بیٹے اور بہو سے لاتعلقی کا اعلان کر رہی ہیں۔ سینئر اداکارہ نے انسٹا گرام پوسٹ کے ذریعے اپنے بیٹے اور بہو سے تعلقات ختم کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ جس فیملی میں نیہا جیسی بہو آ جائے وہاں امن قائم رہنا ناممکن ہے۔
ساس کی جانب سے سوشل میڈیا پر الزام تراشی کے بعد بہو خاموش کیسے بیٹھ سکتی تھیں، نیہا نے نہ صرف ساس صبا کی پوسٹ پر کمنٹ کیا کہ وہ فیملی کے ساتھ ہی موجود ہیں بلکہ اگلے روز اپنی ایک پوسٹ بھی شیئر کی۔ سوشل میڈیا پیچز کے مطابق صبا فیصل کی چھوٹی بہو نیہا سلمان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے اپنی ساس صبا فیصل اور نند یعنی اداکارہ سعدیہ فیصل کو بغیر نام لیے تنقید کا نشانہ بنایا۔
نیہا سلمان نے اپنے فالورز کو پیغام دیتے ہوئے پوسٹ میں لکھا کہ اپنی زندگی کا موازنہ ان کے ساتھ ہرگز نہ کریں جو حرام کے مزے لیتے ہیں۔انہوں نے لکھا ہوسکتا ہے کہ وہ آپ سے زیادہ کامیاب نظر آئیں یا آپ سے زیادہ مزے کر رہے ہوں گے لیکن اللہ کے سامنے وہ کچھ بھی نہیں ہیں اور اسی بات کی اہمیت ہے۔ نیہا نے پوسٹ کے کیپشن میں یہ بھی لکھا کہ ہمیشہ صحیح راستے پر چلیں، پھر چاہے کتنی ہی مشکلات کا سامنا کرنا پڑے یا پھر جب آپ خود کو غلط سمجھ رہے ہوں تب بھی مضبوط رہیں اور حرام کے خلاف اپنا مؤقف واضح رکھیں، یہ دنیا فانی ہے۔
اس کے علاوہ سوشل میڈیا صارفین نے جب نیہا کو ان کے بیان کے بعد تنقید کا نشانہ بنایا تو انہوں نے کہا کہ میں نے یہ پیغام تمام مسلمانوں کے لیے شیئر کیا ہے اور حلال حرام کا ہم سب کو پتہ ہے، صبا فیصل کی ہی پوسٹ پر نیہا نے یہ بھی کمنٹ کیا کہ وہ اپنے سسرال سے الگ نہیں رہتیں اور وہیں قیام پذیر ہیں۔ خیال رہے کہ حال ہی میں نیہا کی جانب سے انہیں اور ان کے خاندان کو سوشل میڈیا پر بدنام کیے جانے پر بیٹے اور بہو سے لاتعلقی کا اعلان کیا جس کی حمایت بڑے بیٹے ارسلان فیصل نے بھی کی۔
