صبح سویرے گرم پانی پیناصحت کیلئے مفید قرار

ماہرین صحت کاکہناہے کہ صبح سویرے گرم پانی پینے سے نظام ہاضمہ بہتر ہوتا ہے۔
پانی انسان کی زندگی کے لیے بہت ضروری ہے کیونکہ اس کے بغیر زندہ رہنا ممکن نہیں۔
مناسب مقدار میں پانی کے استعمال کے بارے میں تو اکثر بات کی جاتی ہے لیکن پانی کے درجہ حرارت کو اکثر نظر انداز کر دیا جاتا ہے جیسے کہ یہ بہت کم لوگ جانتے ہوں گے کہ صبح کے وقت گرم پانی پینا صحت کے لیے بہت مفید ہے۔
گرم پانی گردوں کے افعال کو بہتر بناتا ہے اور زہریلے مادوں کو باہر نکالتا ہے۔ گرم پانی میٹابولزم کو بھی فروغ دیتا ہے جس سے جسم کیلوریز کو زیادہ مؤثر طریقے سے جلانے میں مدد مل سکتی ہے۔ گرم پانی آنتوں کی صحت کو بہتر بنا کر قبض کے مسائل کو حل کرنے میں مدد بھی مدد کرتا ہے۔
