صحیفہ جبار کا شوبز شخصیات کو اپنی استعمال شدہ چیزیں بیچنے کا مشورہ

ماڈل و اداکارہ صحیفہ جبار نے ساتھی شوبز شخصیات کو مشورہ دیا ہے کہ وہ بھی ان کی طرح استعمال شدہ مہنگی چیزیں فروخت کرکے دوسروں کی مدد کےلیے پیسے جمع کریں۔
صحیفہ جبار نے انسٹاگرام پوسٹ میں ساتھیوں کو بتایا کہ کچھ دن قبل ہی انہوں نے اپنی استعمال شدہ برانڈڈ اور امپورٹڈ چیزیں فروخت کرنا شروع کیں تو ان پر تنقید کی گئی۔ اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے سادہ طریقے سے انسٹاگرام اسٹوریز پر استعمال شدہ کپڑوں، جوتوں اور بیگز کو فروخت کےلیے پیش کیا اور انہوں اپنی شرٹس، پینٹس اور کرتوں کو بیچ کر 5 لاکھ روپے جمع کرنے کا ٹارگٹ بنایا تھا۔ صحیفہ جبار نے بتایا کہ کچھ ہی دنوں میں انہوں نے استعمال شدہ چیزیں بیچ کر 2 لاکھ روپے جمع کرلیے اور وہ ٹارگٹ کو پورا کرنے کےلیے مزید چیزیں بیچ رہی ہیں۔ انہوں نے ساتھیوں کو مشورہ دیا کہ وہ بھی ماہ رمضان المبارک کی آمد کے موقع پر اپنی پرانی مہنگی اور امپورٹڈ چیزیں فروخت کرکے ضرورت مند لوگوں کے پیسے جمع کرکے ان کی مدد کریں۔ اداکارہ نے ساتھی اداکاروں کو مشورہ دیا کہ اپنی استعمال شدہ چیزوں کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم ان غریب افراد میں تقسیم کریں، جنہیں مالی مدد کی ضرورت ہے۔ اور ساتھ ہی صحیفہ جبار نے انسٹاگرام اسٹوریز میں اپنی استعمال شدہ مزید چیزیں بھی فروخت کےلیے پیش کیں جن کی رقم ایک ہزار روپے سے 46 ہزار روپے تک تھی۔ صحیفہ جبار نے اپنی استعمال شدہ شرٹس، پینٹس، پرس اور بیگز سمیت جیکٹس اور مرد حضرات کے کرتے بھی فروخت کےلیے پیش کیے اور ساتھ ہی ایک مہنگا پرس بھی فروخت کےلیے پیش کیا۔ صحیفہ جبار نے استعمال شدہ پرس کی رقم 46 ہزار روپے بتائی جب کہ انہوں نے ایک ہزار روپے کی قیمت کی شرٹس سمیت دیگر چیزیں بھی 3 سے 6 ہزار روپے کی رقم میں فروخت کےلیے پیش کیں۔ ابتدائی طور پر صحیفہ جبار نے گزشتہ ہفتے اپنی استعمال شدہ چیزوں کو فروخت کےلیے انسٹاگرام پر پیش کیا تھا، جس پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا کہ وہ پرانی چیزوں کو مہنگے داموں بیچنے کے بجائے غریبوں کو مفت میں دیں۔ تنقید کے بعد صحیفہ جبار نے بتایا تھا کہ وہ اپنی استعمال شدہ چیزیں ایک فلاحی کام کےلیے بیچ رہی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button