صدرآزادکشمیر کےانتخاب کیلئےشہبازشریف اور آصف زرداری کی مشاورت

صدرآزادکشمیر کےانتخاب کیلئےوزیراعظم شہبازشریف اور صدرمملکت آصف علی زرداری میں اہم ملاقات ہوئی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے صدر آصف علی زرداری کی ملاقات میں دونوں جماعتوں کے راہنما بھی موجود تھے۔ ملاقات میں آزاد کشمیر کے نئے صدر کے انتخاب پر تبادلہ خیال کیا گیا اور اس ضمن میں مشاورتی عمل جاری رکھنے پر اتفاق ہوا۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان ورکنگ ریلیشن شپ کو مزید مضبوط بنانے کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی۔ دونوں رہنماؤں نے مستقبل میں باہمی مشاورت اور تعاون کو فروغ دینے کا عزم ظاہر کیا۔
اس ملاقات کے دوران آزاد کشمیر کے اگلے صدر کے امیدواروں کے بارے میں مختلف نکات پر غور کیا گیا، تاہم حتمی فیصلے کے اعلان کا وقت ابھی متعین نہیں کیا گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کی صدر آصف علی زرداری سے ملاقات ہوئی تھی۔ ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ پیپلز پارٹی آزاد کشمیر میں اپنا صدر نامزد کرے گی۔
صدر آصف زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کو اعتماد میں لینے کے لیے بھی ملاقات کی۔ اس سے قبل ن لیگ نے پیپلز پارٹی کے وزیراعظم کو منتخب کرانے کے لیے تحریک عدم اعتماد میں فیصل راٹھور کو ووٹ دیا تھا۔
واضح رہے کہ صدر آزادکشمیر کی سیٹ بیرسٹرسلطان محمود کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔
