صدرعلوی کے انکار پروفاقی کابینہ کی تقریب حلف برداری ملتوی

صدرمملکت عارف علوی کےانکار کے بعد نئی وفاقی کابینہ کی آج ہونیوالی تقریب حلف برداری ملتوی ہو گئی ہے۔
ایوان صدر کے ذرائع کے مطابق صدر مملکت عارف علوی کی جانب سے معذرت کے بعد چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی وفاقی کابینہ کے ارکان سے حلف لیں گے۔
ذرائع نےوفاقی کابینہ کی حلف برداری کی تقریب کل یا پرسوں ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔
یاد رہے کہ وفاقی کابینہ نے آج رات ساڑھے 8 بجے حلف اٹھانا تھا، وزیراعظم آفس نےکابینہ کی حلف برداری کے لیے ایوان صدر سے رجوع کیا تھا تاہم صدر مملکت نے حلف لینے سے انکار کردیا ہے۔
پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا تھا کہ نئی وفاقی کابینہ 36 رکنی ہوگی جس میں پیپلزپارٹی کے 11، ن لیگ کے 14 اور جے یو آئی کے 4 وزرا حلف اٹھائیں گے اور 7 وزارتیں دیگر اتحادی جماعتوں کو دی جائیں گی۔
واضح رہے کہ اتحادی جماعتوں کو کتنی اور کون سی وزارتیں دی جائیں گی اس حوالے سے حتمی نام سامنے نہیں آئے ہیں۔

Back to top button