صدر عارف علوی نے عمران خان کو کیا وارننگ دی ہے؟

معروف تجزیہ کار نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ عمران خان کو صدر عارف علوی کے ذریعے بہت سخت پیغام پہنچا دیا گیا ہے کہ اگر انہوں نے بدزبانی اور الزام تراشیاں بند نہ کیں تو انہیں سنگین نتائج کا سامنا کرنا ہو گا۔ ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خان کے ساتھیوں کو بھی بتا دیا گیا ہے کہ اب اگر انہوں نے کوئی فضول بات کی اور جھوٹا الزام لگایا تو جو حال سینیٹر اعظم سواتی کا ہوا ہے وہی ان کا بھی ہو گا۔ یہ پیغام بھی دیا گیا کہ اگر اب عمران خان نے ریڈ لائن کراس کرتے ہوئے فوجی افسران کے نام لیے تو سینٹ کا جواب۔پتھر سے دیا جائے گا۔ سیٹھی نے کہا کہ صدر عارف علوی کے ذریعے عمران خان کو بہت واضح الفاظ میں بتا دیا گیا ہے کہ ہم نے اپنی فوج کا تحفظ کرنا ہے اور اس حوالے سے مزید ڈھیل نہیں دی جا سکتی۔
نجم سیٹھی نے کہا کہ نئی عسکری قیادت کی دو نمایاں باتیں ہیں، ایک تو یہ کہ وہ کسی بھی قسم کی سیاسی مداخلت سے پرہیز کریں گے اور دوسرا یہ کہ اگر اب کسی فوجی افسر کی سوشل میڈیا پر ٹرولنگ ہوئی تو اس میں ملوث عناصر کو انجام تک پہنچایا جائے گا اور کوئی لحاظ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی قیادت کو بتا دیا گیا ہے کہ اب وقت بدل چکا ہے لہٰذا عمران ہو یا سیٹھی، یکی کرنے والے کو پورا پورا سبق سکھایا جائے گا۔ عمران کو یہ پیغام بھی دیا گیا ہے کہ فوج اپنی غیر سیاسی ہونے کے عزم پر قائم ہے اور نئے آرمی چیف اپنے کام سے کام رکھے ہوئے ہیں لہٰذا چھیڑنے کی کوشش نہ کی جائے ورنہ غلط فہمی دور کر دی جائے گی۔
