صدر مملکت کی اقوام متحدہ سے کشمیر کے تحفظ کی اپیل

کشمیریوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ کیلئے صدر مملکت عارف علوی نے عالمی ادارے اقوام متحدہ سے کردار ادا کرنے کی اپیل کر دی ہے۔

انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں صدر عارف علوی نے کہا کہ یہ دن اقوام متحدہ (یو این) میں انسانی حقوق کےعالمی منشورکی یاد دلاتا ہے، اقوام متحدہ کشمیریوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ کیلئے کردار ادا کرے۔

صدرمملکت کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کو نہیں بھولنا چاہئے، پاکستان کا آئین اسی اقدار کی عکاسی کرتا ہے، ہر پاکستانی کی حوصلہ افزائی کرنی چاہئے کہ وہ اپنے فرائض نہ بھولے اور اپنے بنیادی اصولوں پر کبھی سمجھوتہ نہ کریں۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی نے 74 سال قبل انسانی حقوق کا عالمی منشور منظور کیا تھا۔

Back to top button