صدر نے نو منتخب اعلیٰ عسکری قیادت کو ایوارڈز سے نواز دیا

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نو منتخب اعلیٰ عسکری قیادت کو ان کی گراں قدر خدمات کے اعتراف میں ایوارڈز سے نواز دیا۔

ایوان صدر میں ہونیوالی تقریب میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی (سی جے سی ایس سی) جنرل ساحر شمشاد مرزا اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر کو نشان امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا۔

خصوصی تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف، سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سمیت وفاقی وزراء اور مسلح افواج کے افسران نے شرکت کی۔

واضح رہے کہ جنرل ریٹائرڈ جنرل قمر جاوید باجوہ کی جگہ جنرل عاصم منیر نے نئے آرمی چیف کے طور پر کمان سنبھالی تھی، جبکہ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے گزشتہ ماہ نومبر میں جنرل ندیم رضا کی جگہ نئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے طور پر ذمہ داریاں سنبھالی تھیں۔ وفاقی حکومت نے اعلیٰ عہدوں کے لیے دو سینئر ترین جنرلز کا انتخاب کیا تھا۔

Back to top button