صدر کے پاس ایران کیخلاف فوجی کارروائی کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا، ٹرمپ انتظامیہ

ٹرمپ انتظامیہ نے ایران پر حملے کی وضاحت میں کہا ہے کہ ایران حملے میں پہل کرنے والا تھا، جس کی وجہ سے صدر کے پاس فوجی کارروائی کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا۔

انتظامیہ کے مطابق تہران کی غیر سنجیدگی اور یورینیم افزودگی کے ذریعے ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے کی کوششوں کے پیش نظر صدر ٹرمپ نے حملے کا فیصلہ کیا۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ایران کو سویلین نیوکلیئر پروگرام کے کئی متبادل آپشنز بھی دیے گئے تھے، لیکن وہ غیر ذمہ دارانہ اقدامات کر رہا تھا۔

دوسری جانب صدر ٹرمپ نے امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران پر حملے کے بعد امریکا اب سفارتی حل کے لیے بہتر پوزیشن میں ہے اور مذاکرات کی راہ ہموار ہوئی ہے۔

اسرائیلی حملے میں ایرانی سپریم لیڈرخامنہ ای جاں بحق، ایران نے تصدیق کر دی

صدر ٹرمپ نے ایران کو واضح پیغام بھی دیا کہ اگر وہ شدید حملوں کا اعلان کرتے ہیں تو امریکا انہیں ایسی طاقت سے نشانہ بنائے گا جو پہلے کبھی دیکھی نہیں گئی۔ ان کے بقول، بہتر ہے کہ ایران اس راستے سے گریز کرے۔

یہ بیان صدر ٹرمپ کے حالیہ ایران پالیسی کے پس منظر میں خطے میں کشیدگی اور عالمی سفارت کاری کے توازن پر اثر ڈالنے والا سمجھا جا رہا ہے۔

Back to top button