صنعتوں کیلئے بجلی کی قیمت میں 10روپے69پیسے کی کمی

وزیراعظم کا  ملکی صنعت کی بہتری کیلئے تاریخ پیکیج کااعلان،صنعتوں کیلئے بجلی کی قیمت میں 10روپے 69پیسے کی کمی کردی۔

وزیراعظم کی خصوصی کاوشوں سے صنعت اور برآمدات کے شعبے کے لئے بجلی کی قیمت34 روپے 99 پیسے فی یونٹ مقرر،نیپرا نے صنعتوں کے لئے بجلی کی قیمت میں10روپے69 پیسے فی یونٹ کمی تجویز کی تھی

وزیراعظم کے پیکج کے نتیجے میں صنعتوں سے 200 ارب روپے سے زائد کا بوجھ ختم ہوگا۔صنعتوں کو یہ پیکج عالمی منڈی میں اشیاءکی لاگت کے مقابلے کے قابل بنانے کے لئے کیاگیا۔اس پیکج سے صنعتی اور زرعی مصنوعات کی پیداواری لاگت میں کمی اور برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ ہو گا۔صنعتی ترقی کی رفتار مزید تیزہوگی ، روزگار میں تیزترین اضافہ ہوگا۔

صنعتوں کے پہیے کی رفتار تیز اور برآمدات میں اضافے سے ملکی معیشت کو فائدہ ہوگا۔۔

Back to top button