صنم سعید نے لوگوں کی عید کی خریداری پر سوال اٹھادیا

کراچی میں 9 مئی سے لاک ڈاؤن نرم کرنے کے اعلان کے بعد ہی شہر بھر میں ٹریفک کی بدترین صورتحال اور مارکیٹوں میں بہت زیادہ رش دیکھنے میں آیا جس کے بعد کئی نامور شخصیات نے سوشل میڈیا پر احتیاطی تدابیر کو نظر انداز کرنے والوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنادیا۔
کچھ روز قبل وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سڑکوں پر ٹریفک کی صورتحال، لوگوں کے بغیر ماسک کے گھروں سے باہر گھومنے پر اور دیگر احتیاطی تدابیر اختیار نہ کرنے پر افسوس کا اظہار کیا تھا۔
انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ ’اس ملک کو دیکھ کر رونا آرہا ہے‘۔
Seeing footage of traffic blocked roads, congested streets and market places and hundreds of people without even a mask on. This country makes me want to cry
— Shaniera Akram (@iamShaniera) May 12, 2020
جبکہ اب اداکارہ صنم سعید نے بھی لوگوں کی عید کی خریداری پر سوال اٹھادیا۔
Do we really need to run to the markets for eid shopping? Will we go back to our old ways without showing any change? Please ehtiyaat say bahir jaain. This is another crucial time since everyone is rushing out together at once. Maybe try celebrating eid differently this year?
— Sanam Saeed (@sanammodysaeed) May 13, 2020
اداکارہ نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ ’کیا ہمیں واقعی بازار جاکر عید کی خریداری کرنے کی ضرورت ہے؟ کیا ہم دوبارہ پہلے جیسے ہوجائیں گے اور اپنے اندر کوئی تبدیلی نہیں لائیں گے؟‘
انہوں نے مزید لکھا کہ ’برائے مہربانی احتیاط سے باہر جائیں، یہ بھی بہت مشکل وقت ہے کیوں کہ سب ہی ایک ساتھ باہر نکل آئے ہیں‘۔
صنم سعید نے مشورہ دیتے ہوئے لکھا کہ ’کیوں نا اس سال عید کچھ منفرد انداز سے منائی جائے؟‘
Yeh we are open now (collective sigh of relief) but can we still pls exercise some social distancing …CHIPKEN MAT #LockdownEnd
Stay safe!— Ushna Shah (@ushnashah) May 12, 2020
ان کے علاوہ ٹیلی ویژن اداکارہ اشنا شاہ نے بھی عوام کو ان ہی وجوہات کے باعث تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔
اشنا شاہ نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ ’ہاں اب سب کھل رہا ہے، لیکن برائے مہربانی کیا ہم اب بھی سماجی فاصلہ اختیار کرسکتے ہیں، چپکیں مت، محفوظ رہیں‘۔
خیال رہے کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں کورونا وائرس کی وجہ سے 18 مارچ سے دکانیں بند ہوئی تھی جبکہ صوبے میں مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان 22 مارچ کو کیا گیا تھا۔
بعد ازاں 10 مئی کو وزیراعلیٰ سندھ اور تاجروں میں کامیاب مذاکرات کے بعد ہفتے میں 4 دن صبح 6 سے شام 5 تک کاروبار کھولنے کی اجازت دی گئی تھی تاہم شاپنگ مالز و پلازہ کی بندش برقرار رکھی گئی تھی۔
