صوبائی حکومتیں اور این ڈی ایم اے صرف تصدیق شدہ کٹس ہی درآمد کریں

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ کورونا کی غیر تصدیق شدہ ٹیسٹک کٹس کی بھرمار ہورہی ہے اس لئے صوبائی حکومتیں اور این ڈی ایم اے صرف تصدیق شدہ کٹس ہی درآمد کریں۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں فوا چوہدری نے کہا کہ صوبائی حکومتوں اور نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کو وارننگ دینا چاہتا ہوں، وائرس کی غیر تصدیق شدہ ٹیسٹنگ کٹس کی بھرپور ہورہی ہے۔
صوبائ حکومتوں اور NDMA کو وارننگ دینا چاہتا ہوں،کرونا وائرس کی غیر تصدیق شدہ ٹیسٹک کٹس کی بھرمار ہو رہی ہے، اگربیمارمریض کو ٹسٹ صحتمند ظاہر کر دے گا تو اس کا مطلب ہے کئ جانوں کو خطرے میں ڈالنا، جب تک DRAP پاکستان کی اپنی کٹس کی تصدیق کرتا ہے آپ امپورٹ کریں لیکن صرف تصدیق شدہ کٹس
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) March 31, 2020
انہوں نے کہا کہ اگر بیمار مریض کو ٹیسٹ صحت مند ظاہر کردے گا تو اس کا مطلب ہے کئی جانوں کو خطرے میں ڈالنا۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ جب تک ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان (ڈریپ) پاکستان کی اپنی کٹس کی تصدیق نہیں کرتا تب تک آپ صرف تصدیق شدہ کٹس امپورٹ کریں۔
صوبائ حکومتوں اور NDMA کو وارننگ دینا چاہتا ہوں،کرونا وائرس کی غیر تصدیق شدہ ٹیسٹک کٹس کی بھرمار ہو رہی ہے، اگربیمارمریض کو ٹسٹ صحتمند ظاہر کر دے گا تو اس کا مطلب ہے کئ جانوں کو خطرے میں ڈالنا، جب تک DRAP پاکستان کی اپنی کٹس کی تصدیق کرتا ہے آپ امپورٹ کریں لیکن صرف تصدیق شدہ کٹس
دوسری جانب جیو نیوز کے مارننگ شو ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے مزید کہا کہ درآمدشدہ کٹس میں تمام خصوصیات موجود نہیں، مریض کو صحت مند ظاہر کیا جائے تویہ تشویشناک ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ابھی تک صرف چین کی کٹس آرہی تھیں مگر اب غیرتصدیق شدہ کٹس کی بھرمار ہوگئی ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ ٹیسٹ کا درست ہونا بھی ضروری ہے، ہمارےاپنےکٹس آجائیں تو یہ غیریقینی صورتحال ختم ہوجائےگی۔
واضح رہے کہ چینی حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کی تشخیص کے لیے ٹیسٹنگ کٹس، طبی آلات کی در آمد کا سلسلہ جاری ہے جب کہ چند روز قبل سامان کے ساتھ چینی ڈاکٹرز پر مشتمل ایک وفد بھی پاکستان پہنچا ہے جو ملکی ڈاکٹرز کو وائرس پر قابو پانے کے لیے رہنمائی کر رہا ہے۔
