ضروت مندوں کےلیے مسجد سپر مارکیٹ میں تبدیل

ترکی کی ایک جامع مسجد کو لاک ڈاؤن کے دوران ضرورت مندوں کی مدد کےلیے عارضی سپر مارکیٹ میں تبدیل کر دیا گیا ۔
ترکی میں کورونا کے باعث دیگر ممالک کی طرح لاک ڈاؤن جاری ہے جس کی وجہ سے وہاں بھی غریب افراد کھانے پینے کی ضروری اشیاء سے محروم ہو چکے ہیں جن کی مدد کےلیے ہر ممکن کوششں کی جا رہی ہیں۔ ایسے میں ترکی کے شہر استنبول میں واقع دیدیمن مسجد غریبوں کی مدد کے لیے عارضی طور پر سپر مارکیٹ میں تبدیل ہو چکی ہے۔ دیدیمن مسجد کے احاطے میں رکھے ریکس کو راشن سے بھر دیا گیا ہے تاکہ مستحقین آئیں اور ضروری اشیاء اپنے ساتھ گھر لے جائیں۔ ان ریکس میں دالیں، چاول، آٹا، پاستا، مشروب کی بوتلیں، بسکٹس اور دیگر کھانے پینے کی اشیاء رکھی گئی ہیں۔
راشن کی تقسیم سے متعلق امام مسجد کا کہنا ہے کہ جب سے مساجد میں باجماعت نماز پر پابندی عائد کی گئی تو میرے ذہن میں آیا کیوں نا ان ریکس کو راشن سے بھر دیا جائے تاکہ نادار افراد داخلے کے احاطے سے ہی ضروری اشیاء لے کر روانہ ہو جائیں اور سماجی فاصلہ بھی برقرار رہے۔راشن لینے کے دوران صرف دو ضرورت مندوں کو ماسک اور گلوز کے ساتھ اندر بلایا جاتا ہے باقی افراد جب تک باہر انتظار کرتے ہیں تاکہ کورونا وائرس سے بچاؤ کےلیے جو احیتاطی تدابیر ہیں ان پر بھرپور عمل کیا جائے۔مسجد انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تمام مستحقین میں راشن تقسیم کرنے کے لیے باقاعدہ لسٹ بھی تیار کی گئی تھی تاکہ انہیں پیغام بھیجا جائے کہ وہ مسجد آکر سامان لے سکتے ہیں جس کے لیے مقامی حکام سے رابطہ اور مشاورت کی گئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ سروس گزشتہ دو ہفتوں سے جاری ہے اور ہر روز 120 نادار افراد اس سے مستفید ہو رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button