ضمنی الیکشن،13شہریوں میں موبائل،انٹرنیٹ سروس بند رہے گی

ہوم ڈیپارٹمنٹ نے ضمنی الیکشن کےدوران پنجاب کے 13 شہروں میں موبائل سروس اور انٹرنیٹ سروس بندرکھنے کی سفارش کردی ۔
لاہور :ہوم ڈیپارٹمنٹ نے21اپریل کو پنجاب کے 21حلقوں میں ضمنی الیکشن کے موقع پر موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس معطل کرنے کے لیے وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا ۔
محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق 21اپریل ضمنی انتخابات کے روز 13 اضلاع و تحصیلوں میں موبائل و انٹرنیٹ سروس معطل کی جائے ۔
لاہور ، شیخوپورہ ، قصور ،تلہ گنگ ، کلر کہار ، گجرات،علی پور چٹھہ ، ظفر وال ، بھکر ،صادق آباد ، ڈی جی خان میں بھی موبائل فون انٹرنیٹ سروس بند رکھی جائے ۔
خط کی کاپی چیف سیکرٹری پنجاب ، آئی جی پنجاب ، چیئرمین پی ٹی اے کو بھی ارسال کردی گئی۔سی سی پی او لاہور متعلقہ کمشنر اور دیگر افسران کو بھی خط بھجوا دیا گیا۔
