ضمنی الیکشن میں ووٹ کے ذریعے بدلالینا ہے

رہنما تحریک انصاف شاہ محمود قریشی کے بیٹے زین قریشی کاکہنا ہے کہ عوام ضمنی الیکشن میں ووٹ کیلئے نکلیں،ووٹ کی طاقت سے بدلالیں گے۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر  شاہ محمود قریشی کے بیٹے زین قریشی  کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ ہم نو مئی کے مقدمات میں پیشی کے لیے آئے  ۔ کل لاہور اور قصور میں بہت بڑے جلسے ہوئے۔ 21 تاریخ کو الیکشن نہیں ریففنڈم ہونے جا رہا ہے۔ جیسے 8 فروری کو ووٹ دیا ایسے ہی 21 کو ووٹ دینا ہو گا ۔ عوام  نے 8 فروی کو ہمیں ووٹ دیا اور ہمارا ووٹ چوری کیا گیا۔ فارم 45 اور فارم 47 کو تبدیل کیا گیا۔

زین قریشی کاکہنا تھا کہ  میری عوام سے گزارش ہے کہ ہم نے اپنا   ووٹ کاسٹ بھی کرنا ہے اور ووٹ کی حفاظت بھی کرنی ہے۔21اپریل کو  رزلٹ بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی رہائی کا آرڈر ہو گا۔ جس طرح سے ہم نے کیمپین دیکھی تو پاکستان کی مقبول ترین جماعت پی ٹی آئی ہے۔ میں اڈیالہ جیل گیا تو بانی پی ٹی نے پیغام دیا کہ 21 کو نکلیں کو پی ٹی آئی کو جتوائیں۔

Back to top button