سلیکٹڈ کو شکست، نواز شریف کا بیانیہ جیت گیا

مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نواز نے ڈسکہ کے ضمنی انتخابات میں فتح 19 فروری کو شہید ہونے والوں کے نام کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرکاری وسائل کے بے دریغ استعمال اور منفی ہتھکنڈوں کے باوجود جیت ووٹ اور عوام کی ہوئی۔
ڈسکہ میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے-75 کے غیرسرکاری اور غیرحتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ(ن) کی امیدوار نوشین افتخار نے تحریک انصاف کے علی اسجد ملہی کو 19 ہزار سے زائد ووٹوں سے شکست دے دی۔
نوشین بہت بہت مبارک ہو۔ آپ نے بہادری، جرت اور استقامت سے ڈسکہ کے عوام کے ووٹ کا تحفظ کیا اور ووٹ چوروں کو اللّہ کے کرم سے چاروں شانے چت کیا۔ آپ کے مرحوم والد کو آپ پر فخر ہو گا۔ ہم سب کو بھی آپ پر فخر ہے ❤️🙌🏽@SyedaNosheenPK pic.twitter.com/xgQSuAOg8d
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) April 10, 2021
فتح کے بعد سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغامات میں مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نواز نے نوشین افتخار کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آپ نے بہادری، جرات اور استقامت سے ڈسکہ کے عوام کے ووٹ کا تحفظ کیا اور ووٹ چوروں کو اللّہ کے کرم سے چاروں شانے چت کیا۔انہوں نے کہا کہ ہم آج کی جیت ان معصوم شہدا کے نام کرتے ہیں جن کا خون 19 فروری کو ووٹ پر ڈاکہ ڈالنے کے لیے ڈسکہ میں بہایا گیا۔
آج کی جیت ان معصوم شہدا کے نام کرتے ہیں جن کا خون 19 فروری کو ووٹ پر ڈاکہ ڈالنے کے لیئے ڈسکہ میں بہایا گیا ۔
معصوموں کا خون بہا کر ، بائیس پولنگ اشٹیشنز کے عملے کو اغوا کرکے بھی حکومت کے ہاتھ رسوائی کے سوا کچھ نہیں آیا۔ وفاقی اور صوبائی حکومت کو 19 فروری سے بھی بری شکست ہوئی۔— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) April 10, 2021
مسلم لیگ(ن) کی رہنما نے کہا کہ ڈسکہ کے عوام نے ساری دنیا پر واضح کر دیا کہ کس طرح 19 فروری کو کٹھ پتلی وزیراعظم کی نگرانی میں ووٹ کی عزت پر ڈاکہ ڈالنے کی کوشش کی گئی۔ان کا کہنا تھا کہ جہاں جہاں ووٹ پڑے گا، الحمدللہ وہاں نوازشریف جیتے گا اور عوام نے فیصلہ کرلیا ہے کہ اب ووٹ چوروں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا بیانیہ جیت گیا اور سرکاری وسائل کے بے دریغ استعمال اور منفی ہتھکنڈوں کے باوجود ووٹ اور عوام کی جیت ہوئی، جب بھی منصفانہ الیکشن ہوں گے تو جیت شیرکی ہی ہوگی۔
شاباش ڈسکہ! شاباش ڈسکہ کے غیور اور بہادر عوام! شاباش نوشین! تم نے آج ایک بار پھر "ووٹ کو عزت دو" کی جنگ جیتی۔ ساری دنیا پر واضح کر دیا کہ کس طرح 19 فروری کو کٹھ پتلی وزیراعظم کی نگرانی میں ووٹ کی عزت پر ڈاکہ ڈالنے کی کوشش کی گئی۔ pic.twitter.com/nKu7gUDhzS
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) April 10, 2021
مریم نواز نے مزید کہا کہ نواز شریف کی سیاست ختم کرنے والے یاد رکھیں کہ نواز شریف ایک نظریےکا نام ہے جو عوام کے دلوں میں گھر کر چکا ہے اور اس جعلی حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں، وہ دن دور نہیں جب اس ملک میں جعلسازوں کی نہیں بلکہ عوام کی حکمرانی ہوگی۔انہوں نے مزید کہا کہ معصوموں کا خون بہا کر اور 22 پولنگ اشٹیشنز کے عملے کو اغوا کر کے بھی حکومت کے ہاتھ رسوائی کے سوا کچھ نہیں آیا اور وفاقی اور صوبائی حکومت کو 19 فروری سے بھی بری شکست ہوئی۔ان کا کہنا تھا کہ تمام صوبوں کے ضمنی انتخابات میں حکومت کی پے درپے شکست حکومت پر عوامی عدم اعتماد ہے اور اب عوام سے مسترد شدہ اس حکومت کے قیام کا کوئی جواز نہیں بچا۔
الحمدللہ مسلم لیگ ن نے ڈسکہ میں میدان مار لیا ۔۔۔ pic.twitter.com/96ajZIjLgJ
— PMLN (@pmln_org) April 10, 2021
مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر نے کہا ڈسکہ کے عوام کو شاباش دییتے ہوئے حکومت کے نام پیغام میں کہا کہ سن لو عوام کیا کہہ رہے ہیں، اپنے انجام سے ڈرو اور غربت مہنگائی اور بے روزگاری کے ستائے ہوئے عوام سے تمہیں کوئی نہیں بچا سکتا۔ڈسکہ میں کامیابی کے بعد مسلم لیگ(ن) اور نوشین افتخار نے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنت سے اپنی فتح کا اعلان کیا۔
الحمداللہ! pic.twitter.com/aDCzhzJHP3
— Syeda Nosheen Iftikhar(Shah BB) (@SyedaNosheenPK) April 10, 2021
