طلبہ وطالبات کیلئے خوشخبری،مریم نوازنے بڑے منصوبے کی منظوری دیدی

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے طلبہ وطالبات کو خوشخبری سناتے ہوئے بڑے منظوری کی منظوری دیدی۔

سرکاری سکولوں میں طلبہ کی غذائی ضروریات پوری کرنے کے لئے نجی اشتراک سے پیکٹ ملک پراجیکٹ شرو ع کیا جارہا ہے۔

 وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے7لاکھ  طلبہ کو عینک اور ہیرنگ ایڈ فراہم کرنے کا پراجیکٹ، وزیراعلی مریم نوازشریف نے منظوری دے دی۔پنجاب کے سکولوں میں طلبہ کی سکریننگ کر کے نظر اور قوت سماعت چیک کی جائے گی۔  کمزور قوت بصارت اور قوت سماعت والے طلبہ کو چشمے او رہیرنگ ایڈ دی جائیں گی۔پنجاب کے سرکاری اور نجی سکولو ں میں سکریننگ کا عمل جلد شروع کیاجائے گا

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے معروف ادارے اے ٹی اسکیل کے وفد کی ملاقات،سکولوں میں انٹرنیٹ سروسز او ردیگر امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔سکولوں کے اساتذہ کی استعداد کار میں اضافے کے لئے اقدامات پر اتفاق کیاگیا۔

مریم نواز کاکہنا تھا کہ پنجاب میں آٹزیم کے شکار بچوں کے لئے پہلا سرکاری سکول لاہور میں قائم کیاجائے گا۔عوام کی خدمت کے لئے روایتی طریقے سے ہٹ کر کام کرناچاہتی ہوں ۔نئے دور میں نئی سوچ سے ہی مثبت تبدیلی ممکن ہے۔عالمی معیار کے مطابق تعلیم حاصل کرنا، ہر بچہ کا حق ہے۔ طلبہ کی غذائی ضروریات پوری کرنے کے لئے نجی اشتراک سے پیکٹ ملک پراجیکٹ شرو ع کیا جارہا ہے۔لاہورمیں   مفت ایمرجنسی وائی فائی کی سہولت دوبارہ شروع کر دی ہے۔

Back to top button