عائزہ خان نے فیس ماسک کو بطور فیشن اپنا لیا

دنیا بھر میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے بعد سینیٹائزر اور فیس ماسک کی مانگ میں اضافہ ہوا، اسی طرح شوبز سے وابستہ شخصیات نے فیس ماسک کی اہمیت کو اجاگر کرنے کےلیے فیس ماسک بنانے اور پہنے شروع کردیے ہیں، جو اب فیشن اور اسٹائل کا حصہ بن چکے ہیں۔
کورونا وائرس کے پیشِ نظر اداکارہ عائزہ خان نے فیس ماسک کو بطور فیشن اسٹیٹمنٹ کے طور پر استعمال کیا اور اپنے لباس کے میچنگ کا فیس ماسک لگایا۔
اداکارہ عائزہ خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر میچنگ کے فیس ماسک کے ساتھ متعدد تصاویر شیئر کیں۔
عائزہ خان کا کہنا تھا کہ اب تمام تر کپڑوں کے ساتھ میچنگ کے فیس ماسکس کی ضرورت ہے۔
Ayeza Khan

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button