عائشہ عمر اور احسن خان کی فلم پانچ سال بعد مکمل


پچھلے پانچ سال سے زیر تکمیل اداکارہ عائشہ عمر اور اداکار احسن خان کی فلم ‘رہبرا’ بلآخر مکمل ہوگئی ہے اور اسے عید الفطر پر ریلیز کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔
امین اقبال کی ہدایتکاری اور سائرہ افضل کی پروڈکشن کی بننے والی فلم ’’رہبرا ‘‘ کامیڈی اور رومانس۔کا۔امتزاج ہے۔ فلم کا ٹریلر تقریبا 5 سال کی تاخیر سے جاری کیا گیا، ’رہبرا‘ کی شوٹنگ 2016 میں شروع کی گئی تھی اور 2017 تک ٹیم نے اس کا 95 فیصد کام مکمل کرلیا تھا مگر مختلف وجوہات کی بنا پر فلم کی مزید شوٹنگ، ایڈیٹنگ اور نمائش پانچ سال تک موخر ہوتی رہی۔ 2020 میں خیال کیا جا رہا تھا کہ ’رہبرا‘ کو ریلیز کر دیا جائے، تاہم مارچ 2020 میں کرونا کی وبا آنے کے بعد فلم کی نمائش ایک بار پھر تاخیر کا شکار ہوئی۔ فلم کے ٹریلر سے اسکی کہانی سمجھنا مشکل ہے، تاہم عندیہ ملتا ہے کہ فلم میں جہاں شائقین کو رومانس دیکھنے کو ملے گا، وہیں وہ ایکشن بھی دیکھ سکیں گے۔
ٹریلر میں عائشہ عمر اور احسن خان کو رومانوی جوڑی کے طور پر دکھایا گیا ہے، تاہم یہ عندیہ بھی دیا گیا ہے کہ عائشہ عمر پہلے کسی اور سے محبت کرتی تھیں۔ٹریلر میں احسن خان اور عائشہ عمر کی جوڑی کے علاوہ دوسری رومانوی جوڑی بھی دکھائی گئی ہے جبکہ احسن خان کو جرائم پیشہ افراد سے لڑتے بھی دکھایا گیا ہے۔ ’’رہبرا‘‘ کی ہدایات امین اقبال نے دی ہیں جبکہ اسے سارا افضل نے پروڈیوس کیا ہے، فلم کی دیگر کاسٹ میں صبا فیصل اور سینئر اداکار شامل ہیں، فلم کے حوالے سے احسن خان نے جنوری 2020 میں بتایا تھا کہ فلم میں اب تھوڑا کام باقی ہے، صرف کچھ سینز کی شوٹنگ اور ایک گانا مکمل کرنا ہے۔
اداکار نے بتایا تھا کہ عائشہ عمر اور انہیں شوٹنگ کے لیے اکٹھے وقت ملنا مشکل تھا، جس وجہ سے انہیں شوٹنگ میں کافی مشکلات پیش آئیں مگر اب فلم کو 2020 میں ریلیز کر دیا جائے گا مگر ایسا نہ ہو سکا تھا۔۔ ’رہبرا‘ کی شوٹنگ پاکستان کے تقریبا چاروں صوبوں میں کی گئی ہے، اس کے گانے اور رومانوی سین کراچی سے لے کر لاہور اور قصور سے لے کر کوئٹہ تک فلمائے گئے ہیں۔

Back to top button