عارضی جنگ بندی کا تیسرا روز،13اسرائیلیوں سمیت 17یرغمالی رہا

 عارضی جنگ بندی کے تیسرے روز حماس نے اسرائیل کے 13 یرغمالی ریڈ کراس کے حوالے کیے،  اسرائیلی حکام نے یرغمالیوں کی رہائی کی تصدیق کردی۔13 اسرائیلی یرغمالیوں میں دوہری شہریت کی حامل 4 سالہ امریکی بچی سمیت  9 بچے اور 4 خواتین  شامل ہیں، اس سے پہلے بھی یرغمالیوں کے دونوں گروپ جنوبی غزہ میں ریڈ کراس کے حوالے کیے گئے تھے۔

ادھر امریکی صدر بائیڈن نے یرغمالیوں میں ایک چار سالہ امریکی بچی کے رہا ہونے کی بھی تصدیق کردی ہے، حماس کی جانب سے 3 تھائی شہریوں  سمیت ایک روسی شہری کو بھی رہا کیا گیا ہے۔

دوسری جانب معاہدے کے تحت حماس کی جانب سے اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے بدلے میں اسرائیل کو بھی 39 فلسطینی قیدیوں کو رہا کرنا پڑا  ہے جبکہ معاہدے کے تحت امدادی سامان کے ایندھن اور گیس کے چار ٹرکوں سمیت 120 امدادی ٹرک بھی غزہ میں داخل ہوگئے۔

Back to top button