عارف علوی نے پارٹی چیئرمین بنائے جانے کی تردید کردی

سابق صدر عارف علوی نے اسٹیبلشمنٹ سے معاملات طے کرنے کے سلسلے میں خود کو پارٹی چئیرمین بنانے کی خبروں کو ’غیرضروری قیاس آرائیاں‘ قرار دے دیا۔
سابق صدر کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری ایک وضاحتی بیان میں کہا گیا کہ ’غیر ضروری قیاس آرائیاں گردش میں ہیں کہ عمران خان مجھے پارٹی کا چیئرمین بنانا چاہتے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی ایسی کسی بات پر غور نہیں کر رہے اور نہ ہی ان سے ملاقات میں اس معاملے پر بات ہوئی ہے۔ یہ قیاس آرائیاں ایک ایسی پارٹی میں الجھاؤ پیدا کرنے کی کوشش ہے جس کی قیادت کو غلط طور پر اور ناانصافی سے قید میں رکھا گیا ہے لیکن ہزاروں گرفتاریوں، جبر اور تشدد کے باوجود پی ٹی آئی متحرک ہے۔‘
ان کا مزید کہنا تھا کہ ’میں پاکستان کے عوام کےلیے کام کرنا چاہتا ہوں کیوں کہ چوری شدہ مینڈیٹ کے ساتھ ساتھ ایک جھوٹا، جذباتی اور غیر معقول منظر نامہ بھی ہم پر مسلط کیا گیا ہے۔ تفرقہ انگیز اور نفرت انگیز بیانیے پھیلائے جا واضح رہے کہ گزشتہ کچھ روز سے خبریں گردش کر رہیں تھیں کہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ معاملات حل کرنے کےلیے سابق صدر عارف علوی کو تحریک انصاف کا چیئرمین بنائے جانے پر غور کیا جا رہا ہے ۔
