عاصم اظہر کے گانے کو 10 کروڑ بار دیکھا گیا

معروف گلوکار عاصم اظہر کے گانے کو یوٹیوب پر 10 کروڑ سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے۔ گلوکار عاصم اظہر کم عمر اور چوتھے پاکستانی گلوکار ہیں جن کا ایک اور گانا تو جو نہ ملا ’10 کروڑ کلب’ میں داخل ہوا ہے یعنی ان کے گانے کو 10 کروڑ سے زائد بار دیکھا گیا ہے۔
100 MILLION VIEWS. ♥️ #jotunamila
And it gives me immense honour to become the youngest & only the 4th Pakistani artist (after Rahat Fateh Ali Khan sb, Atif Aslam & Momina Mustehsan) to have 2 or more songs in the 100 million club. 😊 thank you. I love you guys. pic.twitter.com/T8donMa54H
— Asim Azhar (@AsimAzharr) May 4, 2020
اس سے قبل پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان، مومنہ مستحن اور عاطف اسلم کے گانوں کو یوٹیوب پر 10 کروڑ سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے۔ اس حوالے سے نوجوان گلوکار نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کی اور اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔
عاصم اظہر نے کہا کہ میرے پاس اپنی خوشی کا اظہار کرنے کےلیے الفاظ نہیں ہیں جب کہ انہوں نے اپنی پوری ٹیم کا بھی شکریہ ادا کیا۔
خیال رہے کہ گلوکار عاصم اظہر کے رومانوی گانے ‘تو جو نہ ملا’ کی ویڈیو میں اداکارہ اقراء عزیز جلوہ گر ہوئی تھیں جب کہ گانے کی سرحد پار بھارت کے مشہور ڈائریکٹر کرن جوہر کی جانب سے بھی تعریف کی گئی تھی۔
