عاطف اسلم گلوکار نہ بنتے تو کیا ہوتے؟

معروف گلوکار و اداکار عاطف اسلم نے انکشاف کیا ہے کہ وہ بہت اچھی کرکٹ کھیلتے تھے، وہ مستقبل میں ایک اچھے فاسٹ بائولر بننا چاہتے تھے لیکن والدین کے اصرار پر انھوں نے کرکٹ کو الوداع کہہ دیا تھا۔عاطف اسلم نے ایک تازہ پوڈکاسٹ میں اپنے شاندار میوزک کیریئر کے ساتھ ساتھ ماضی کے مختلف دلچسپ واقعات کو بھی شیئر کیا، اور بتایا کہ وہ بہت اچھی کرکٹ کھیلتے تھے اور مستقبل میں ایک فاسٹ بائولر بننا چاہتے تھے لیکن ان کے والدین اس پر راضی نہیں تھے، ان کے والدین کا کہنا تھا کہ کرکٹ میں اسکوپ نہیں ہے اور اس زمانے میں ایسا ہی تھا لیکن آج کل اس میں بہت اسکوپ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ میوزک ان کی زندگی اور سب کچھ ہے اور وہ جس دن میوزک نہ سنیں وہ اچھا نہیں گزرتا اور اگر وہ کچھ نہ گائیں تو انہیں گھٹن محسوس ہوتی ہے، واضح رہے کہ پاکستان کے آئیکونک گلوکار سات برس بعد ایک گانے کے ساتھ بالی وڈ میں واپسی کر رہے ہیں اور انڈین انڈسٹری میں بھی ان کے مداحوں کا بڑا حلقہ موجود ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ فلم کے پروڈیوسر ہریش سنگانی اور دھرمیش سنگانی اس بات پر بہت پرجوش ہیں کہ عاطف ان کی فلم کے ایک گانے کو اپنی آواز دیں گے، ان کا کہنا تھا کہ عاطف اسلم کی 7 سے 8 سال بعد واپسی ہورہی ہے، ہم بہت خوش ہیں کیونکہ انہوں نے ہماری فلم ’Love Story of 90s‘ کے لیے پہلا گانا گایا ہے۔ عاطف اسلم کے مداح بہت پرجوش ہوں گے، وہ ہماری فلم کے ذریعے بالی ووڈ میں واپسی کرنے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ ہمارے لیے فخر کی بات ہے کہ عاطف اسلم نے ہماری فلم کے لیے گانا گایا، فلم کے پروڈیوسرز کا کہنا تھا کہ اگرچہ انہوں نے فلم میں صرف ایک گانا گایا ہے، لیکن وہ انہیں دوسرے گانے کے لیے بھی رابطہ کرنے کی کوشش کریں گے۔

Back to top button