عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 35کروڑ ڈالر فنانسنگ کی منظوری دیدی
معیشت کیلئے اچھی خبر ،عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 35کروڑ ڈالر فنانسنگ کی منظوری دیدی۔عالمی بینک پاکستان کو یہ رقم رائز ٹو منصوبے کے تحت فراہم کرے گا ۔
ترجمان عالمی بینک کاکہنا ہے کہ منصوبے کا مقصد مالی مینجمنٹ بہتر بنا کر پائیدار معاشی ترقی کا فروغ ہے ۔پاکستان کو فوری مالی اور ڈھانچہ جاتی اصلاحات کی ضرور ت ہے۔مقصد
میکرواکنامک توازن کی بحالی اور پائیدار ترقی کی بنیاد رکھناہے۔
ترجمان کےمطابق فسکل پالیسی کو آرڈینیشن ،قرضوں میں شفافیت لائی جائے گی۔پراپرٹی کے شعبے میں ٹیکسوں کو مضبوط بنانا پلان کاحصہ قرار دیدیا۔ٹیکس قوانین پر عملدرآمد کی لاگت میں کمی،ڈیجیٹل ادائیگی کی حوصلہ افزائی کریں گے۔امپورٹ ٹیرف میں کمی کے ذریعے برآمدات کو فروغ دیاجائے گا۔پاکستان کے پاس الیکشن کے بعد دیرینہ اسٹرکچرل مسائل حل کرنے کاموقع ہے۔اگر یہ موقع گنوادیا تو پاکستان کے دوبارہ معاشی مسائل میں گرنے کاخدشہ ہے۔