عالمی ریسلرزکاسیلاب زدہ علاقوں کادورہ

پاکستان کے دورے پر آئے عالمی ریسلرز نے سیلاب زدہ علاقوں کادورہ کیا اور متاثرین سے ملاقات کی۔

عالمی ریسلرز ماریہ مے، ٹائنی آئرن، ایڈم فلیکس، ایملی ڈیب اور بادشاہ پہلوان نے سیلاب زدہ علاقے راجن پور کا دورہ کیا اور وہاں کے افراد سے ملاقات کی۔

ریسلرز فاضل پور میں قائم آرمی فلڈ ریلیف اینڈ میڈیکل کیمپ کا دورہ بھی کیا اور جن افراد کو امداد دی جا رہی تھی اور طبی معائنہ کیا جا رہا تھا ان سے ملاقات کی۔

دورے کے دوران بین الاقوامی ریسلرز کو سیلاب زدہ علاقوں میں تباہ شدہ انفراسٹرکچر کے بارے میں آگاہی بھی دی گئی۔

اس کے علاوہ پاک آرمی کی جانب سے بڑے پیمانے پر راشن کی تقسیم کی گئی اور ضرورت مند لوگوں کو ادویات اور دیگر طبی سہولیات بھی فراہم کی گئی۔

Back to top button