عالمی عدالت انصاف کا اسرائیل کو رفح میں فوجی آپریشن روکنے کاحکم

عالمی عدالت انصاف نے اسرائیل کو رفح میں فوجی آپریشن روکنے کا حکم دے دیا۔
عالمی عدالت انصاف کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اسرائیل عدالت کے حکم کی تکمیل کی رپورٹ ایک ماہ میں پیش کرے۔رفح میں اسرائیلی اقدامات سےفلسطینی عوام کو شدید خطرات لاحق ہیں۔
عالمی عدالت انصاف میں رفح میں اسرائیلی آپریشن رکوانے کے لیے جنوبی افریقا کی درخواست پر فیصلہ سنایا گیا۔
درخواست کی سماعت کے دوران روز جنوبی افریقا کی جانب سے دلائل دیتے ہوئے کہا گیا تھا کہ رفح میں فوجی آپریشن غزہ میں جاری فلسطینیوں کی نسل کشی کا آخری مرحلہ ہے، دفاع کا حق نسل کشی کا جواز فراہم نہیں کرتا، فلسطینیوں کو بچانے کے لیے اضافی اقدامات کی ضرورت ہے۔
جنوبی افریقا کی جانب سے عدالت سے استدعا کی گئی تھی کہ اس سے پہلے کہ بہت دیر ہوجائے، اسرائیل کے حملے رُکوائے جائیں۔
