عالیہ بھٹ سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں کیوں آ گئیں؟

اداکارہ عالیہ بھٹ آئے روز سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر خبروں کی زینت بنتی رہتی ہیں ،کبھی ان کی عمدہ کارگردگی کو سراہا جاتا ہے تو کبھی اپنی ازدواجی زندگی کی وجہ سے زیر بحث ہوتی ہیں۔ گزشتہ چند روز سے عالیہ بھٹ سوشل میڈیا پر ایک بار پھر تنقید کی زد پر ہیں۔فوٹو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر انہوں نے اپنے ایک میگزین کور شوٹ کی تصاویر شیئر کی تو صارفین نے ان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا، صارفین کا کہنا تھا کہ ان کی تصاویر اس حد تک ایڈیٹ کی گئی ہیں کہ وہ عالیہ بھٹ لگ ہی نہیں رہیں۔

واضح رہے کہ انہوں نے یہ تصاویر ووگ میگزین کے تھائی لینڈ ایڈیشن کے لیے شوٹ کروائی ہیں۔ عالیہ بھٹ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے ووگ میگزین تھائی لینڈ کا شکریہ ادا کیا۔جہاں مداحوں نے اداکارہ کو اس سنگ میل عبور کرنے پر مبارکباد دی تو وہیں انٹرنیٹ صارفین عالیہ بھٹ پر تنقید کیے بغیر نہ رہ سکے۔اداکارہ کی کچھ تصاویرسے متعلق صارفین کا دعویٰ ہے کہ اسے فوٹوشاپ کیا گیا ہے۔ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’فوٹوشاپ نے انہیں مکمل طور پرتبدیل کر دیا ہے! وہ عالیہ کے علاوہ ہر کسی کی طرح نظر آرہی ہیں‘۔

ایک صارف نے ان کے چہرے کے خدوخال کے بارے میں تبصرہ کیا۔ایک اور صارف نے سوالیہ کمنٹ کیا ہے۔ایک صارف نے میگزین انتظامیہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’کم از کم کسی شخص کو اتنا فوٹوشاپ نہ کریں کہ اسے پہچانا نہ جا سکے‘۔فوٹوشاپ کا یہ معاملہ اس وقت زور پکڑگیا جب عالیہ بھٹ نے رواں ہفتے میں پہلی بارمیگزین شوٹ کی تصاویر شیئر کیں۔عالیہ بھٹ نے تصاویر شیئر کی تو جواب میں صارفین نے ان کو خوب آڑے ہاتھوں لیا ، ایک صارف نے ان کی تصاویر کو دیکھ کر سوال پوچھا کہ وہ بالی ووڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا جیسی کیوں لگ رہی ہیں؟

ایک اور صارف نے ووگ میگزین کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ تصاویر کو اتنا بھی ایڈیٹ نہ کریں کہ انسان پہچانا ہی نہ جائے۔یہ تصاویرجہاں عالیہ بھٹ کے مداحوں کو خوب پسند آئی ہیں وہیں صارفین کی اکثریت سمجھتی ہے کہ اداکارہ کا چہرہ فوٹو شاپ کیا گیا ہے۔ صارفین کا کہنا تھا کہ یہ کوئی کورین فوٹو شوٹ لگ رہا ہے اور وہ کورین اداکاراؤں جیسی نظر آرہی ہیں۔

خیال رہے کہ بالی ووڈ ادکارہ عالیہ بھٹ اس وقت بھارتی فلم انڈسٹری میں صف اول کی اداکارہ سمجھی جاتی ہیں۔ حال ہی میں ان کو اپنی فلم گنگو بائی کاٹھیاواڑی کے لیے نیشنل ایوارڈ سے نوازا گیا جبکہ اس سے قبل مشہور فلم ساز کرن جوہر کی فلم راکی اور رانی کی پریم کہانی میں بھی جلوہ گر ہوئیں جس نے باکس آفس پر خوب کمائی کی۔انہوں نے اس سال گال گیڈوٹ کی فلم ”ہارٹ آف اسٹون“ سے ہالی ووڈ ڈیبیو بھی کیا۔

Back to top button