عالیہ ماں بننے کے بعد رنبیر کی کونسی خواہش پوری کرینگی؟

بھارتی فلم انڈسٹری کے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور نے اپنی حاملہ اہلیہ عالیہ بھٹ سے اس خواہش کا اظہار کیا ہے کہ وہ والدہ بننے کے بعد جلدی سے اپنے کام پر واپس آ جائیں گی، بالی وڈ سپر سٹار جوڑی ننھے مہمان کی ممکنہ آمد کے حوالے سے بہت خوش ہے اور نئی ذمہ داریاں نبھانے کی تیاریوں میں مصروف ہے۔
اسی حوالے سے ایک انٹرویو میں عالیہ بھٹ نے بتایا کہ انہوں نے رنبیر کے ساتھ مل کر مستقبل کی پلاننگ کر رکھی ہے، بچے کی پیدائش کے بعد دوںوں نے اپنی ذمہ داریاں طے کر لی ہیں، ننھے مہمان کی آمد کے ساتھ ہی ہمارے نئے سفر کا آغاز ہوگا، ان کا کہنا تھا کہ رنبیر بہت خوش ہے اور چاہتے ہیں کہ ہم دونوں آنے والے دنوں میں ایک دوسرے کو ریلیف دیں، رنبیر خوشی کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں نبھانا چاہتے ہیں۔
عالیہ بھٹ نے بتایا کہ رنبیر سجھتے ہیں کہ مجھے کام پر جلد واپس بھیجنا ان کی ذمہ داری ہے اور اگر ایسا نہ ہوا تو انہیں شکایتیں سننا پڑیں گی، بینک بیلنس کے متلعق بات کرتے ہوئے عالیہ بھٹ کا کہنا تھا مجھے نہیں معلوم میرے پاس کتنے پیسے ہیں، پیسے بنانا میرا کام ہے اورسنبھالنا میری امی کا کام ہے کیونکہ سارا حساب وہی رکھتی ہیں۔
اداکارہ نے بتایا کے وہ ہمیشہ بہت سنبھال کر پیسے خرچ کرتی ہیں اور اپنی پاکٹ منی بھی اسی طرح استعمال کی، بینک بیلنس کتنا ہے یہ سب باتیں سونی رازدان یعنی ان کی والدہ ہی جانتی ہیں، گفتگو کے دوران عالیہ بھٹ نے حال ہی میں شروع کئے گئے اپنے میٹرنٹی برانڈ سے متعلق تفصیلات بھی شئیر کیں۔ واضح رہے کے عالیہ بھٹ کی کئی فلمیں ابھی تیاری کے مراحل میں ہیں جن میں ’’راکی اور رانی کی پریم کہانی‘‘، ’’ہارٹ آف اسٹون‘‘ اور ’’جی لے ذرا‘‘ قابل ذکر ہیں۔
