عامر لیاقت کا تیسری بیوی کو بھی شوبز میں لانے کا اعلان
تحریک انصاف کے رنگیلے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے اپنی دوسری اہلیہ طوبی کو شوبز دنیا کا راستہ دکھا کر کھو دینے کے بعد اب النی تیسری اہلیہ کو بھی اسی راستے پر ڈالنے کا فیصلہ کیا ہے۔ عامر لیاقت حسین نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنی تیسری اہلیہ سیدہ دانیہ شاہ کے ہمراہ ٹی وہ پر ’رمضان شو‘ کریں گے۔ عامر لیاقت نے خود سے 33 بتس چھوٹی دانیہ شاہ سے شادی کی تصدیق 10 فروری کو کی تھی۔ تب سے عامر لیاقت اپنی اہلیہ کے ہمراہ انسٹاگرام پر بیڈ روم میں بنی رومانوی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرتے رہتے ہیں، جس پر انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا جاتا ہے، تاہم اس کے باوجود وہ لوگوں کی باتوں کی پراہ کیے بغیر مسلسل اپنی پرائیویٹ شیئر کرتے رہتے ہیں۔
اب عامر لیاقت نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنی تیسری اہلیہ کو بھی شوبز میں لائیں گے اور ابتدائی طور پر وہ انہیں اپنے ساتھ رمضان ٹرانسمیشن میں متعارف کرائیں گے۔ تاہم انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ وہ کس ٹی وی چینل پر شو کریں گے۔ جب عامر لیاقت سے سوال کیا گیا کہ وہ سیدہ دانیہ شاہ کو شوبز میں کام کرنے کی اجازت دیں گے؟ تو انہوں نے جواب دیا کہ وہ اپنی بیوی کو خود ہی شوبز میں متعارف کرائیں گے۔انہوں نے وضاحت کی کہ وہ اسٹریمنگ ویب سائٹ ’اردو فلکس‘ کے ہمراہ کچھ ڈراموں پر بھی کام کر رہے ہیں اور ممکنہ طور پر وہ اپنی اہلیہ کو ان ڈراموں میں بھی متعارف کرائیں گے۔
عامر لیاقت نے یہ بھی کہا کہ اس سے قبل انہوں نے پہلی بیوی سیدہ بشریٰ اقبال کو بھی شوبز اور ٹی وی پر متعارف کرایا تھا۔ انہوں نے دوسری بیوی طوبیٰ انور کے حوالے سے کہا کہ وہ انکو بھی شوبز میں لے کر آئے لیکن موصوفہ نے بعد ازاں یکطرفہ خلع لے لی۔ انکا کہنا تھا اگر ان کی سابقہ بیوی طوبی کسی اور سے دوسری شادی کریں گی تو وہ ناجائز ہوگی۔
یاد رہے کہ عامر لیاقت کی پہلی بیوی بشریٰ اقبال سے طلاق دسمبر 2020 میں ہوئی تھی جب کہ طوبیٰ انور نے فروری 2022 میں ان سے خلع لینے کی تصدیق کی تھی۔ طوبیٰ انور کی جانب سے خلع کا اعلان کیے جانے کے کچھ ہی گھنٹوں بعد عامر لیاقت نے خود سے 33 سال چھوٹہ سیدہ دانیہ شاہ سے تیسری شادی کر لی تھی۔