عامر میر نے کمشنر راولپنڈی کابیان غیرذمہ دارانہ قرار دیدیا

نگران وزیراطلاعات عامر میر نے کمشنر راولپنڈی کابیان غیرذمہ دارانہ قرار دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق نگران وزیراطلاعات عامر میر کاکہنا ہے کہ کمشنرراولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کے الزاما ت کی شدید مذمت کرتا ہوں۔تحقیقات ہوں گی کہ کیسے اس دماغی کیفیت کا شخص اتنے اہم عہدے تک پہنچا۔ایک شخص جوخودکشی کی بات کررہا ہے وہ سائیکوہی ہو سکتاہے۔تحقیقات ہوں گی کہ کمشنر راولپنڈی کی دماغی حالت ٹھیک ہے یانہیں؟
عامرمیرکاکہنا تھا کہ لیاقت چٹھہ کو کسی نے کوئی چورن بیچا ہے تو ہم اسے نہیں روک سکتے۔کمشنرراولپنڈی اپنا سیاسی کیریئربنانے کی کوشش کررہے ہیں۔جیتنے والوں کے سیاسی مخالفین نے بھی اتنی لیڈ کا الزام نہیں لگایا۔انتخابی نتائج میں تاخیر پورے ملک میں تھی صرف پنجاب میں نہیں۔
