عام انتخابات ،لیگی امیدواروں کے انٹرویو ز آج شروع ہوں گے

عام انتخابات کیلئے مسلم لیگ ن آج سے انتخابی امیدواروں کو ٹکٹیں دینے کاعمل شروع کرےگی۔مختلف اضلاع کے امیدواروں کےانٹرویوز کرکے حتمی فیصلہ کیاجائے گا۔
ذرائع مسلم لیگ ن کے مطابق عام انتخابات کیلئے امیدواروں کے ناموں پر حتمی غور کیلئے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس آج سے شروع ہوں گے۔پارلیمانی بورڈز آج سے امیدواروں کے حتمی انٹرویو شروع کریں گے۔
سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف تمام امیدواروں سے الگ الگ ملاقاتیں کرکے انکے انٹرویو کریں گے۔مریم نواز،اسحاق ڈار اور راناثنااللہ سمیت دیگر سینئر رہنما بھی شریک ہوں گے۔
ترجمان ن لیگ کے مطابق آج سرگودھا ،خوشاب ،بھکر،میانوالی،سرگودھا کے اضلاع کے لیگی امیدواروں کے انٹرویوز کرکے حتمی فیصلہ کیاجائے گا۔
