عبداللہ شاہد اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے نو منتخب صدر مقرر

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی صدارت کے لیے ہونے والے انتخاب میں مالدیپ کے وزیر خارجہ عبداللہ شاہد نے افغانستان کے سابق وزیر خارجہ زالمی رسول کو شکست دیکر 76 ویں صدر بن گئے۔اس سے قبل اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی صدارت ترکی کے سفارت کار وولکن بوزکر کر رہے تھے جن کے عہدے کی معیاد ختم ہو رہی ہے۔ وولکن بوزکر نے نئے صدر کو خوش آمدید کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ عبداللہ شاہد اپنی تمام تر توانائیاں اقوام عالم کے درمیان انصاف، اتحاد اور امن کے لیے صرف کریں گے۔اس موقع پر اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے نومنتخب صدر عبد اللہ شاہد نے ارکان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میری پہلی ترجیح ویکسین کی سب تک رسائی کو شفاف ترین بنانا ہے۔
یاد رہے کٰہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ‘مذہبی مقامات کے تحفظ کے لیے امن اور رواداری کی ثقافت کو فروغ’ دینے سے متعلق پاکستان اور دیگر ممالک کی پیش کردہ قرارداد منظور کرلی گئی۔
