عثمان بزدار نےعون چوہدری کو قانونی نوٹس بھجوا دیا

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزادر نے جہانگیرترین گروپ اور پی ٹی آئی کے منحرف رکن عون چوہدری کو قانونی نوٹس بھجوا دیا۔

عون چوہدری نے ایک ٹی وی پروگرام میں کہا کہپنجاب میں پوسٹنگ اور ٹرانسفرکے حوالے سے خواب بنی گالہ میں دیکھا جاتا تھا اور بیگ لاہور پہنچ جاتا تھا، اس معاملے میں خاور مانیکا اور ان کے بیٹے سمیت سارا گینگ ملوث تھا۔

انکا کہنا تھامیں نے عمران خان کو بتایا تھا کہ پنجاب کو فرح گوگی اور احسن گجر چلا رہے ہیں، پنجاب میں مانیکا خاندان ایسے حکمرانی کر رہا تھا جیسے ان کے باپ کو وزیر اعظم لگا دیا گیا ہے۔

عون چوہدری نے کہاسابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزاد نے عون چوہدری کو قانونی نوٹس بھجوا دیا ہے جس میں ان کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کردار کشی سے تشبیہ دی گئی ہے۔

Back to top button